ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں پیش آیاموٹر سائیکل اور کار کے درمیان خطرناک تصادم۔ میاں بیوی ہوگئے ہلاک

کاسرگوڈ میں پیش آیاموٹر سائیکل اور کار کے درمیان خطرناک تصادم۔ میاں بیوی ہوگئے ہلاک

Mon, 06 Jan 2020 19:48:18    S.O. News Service

کاسرگوڈ 6/جنوری (ایس او نیوز) کاسرگوڈ کے کراڈکا نامی مقام پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں کار اور موٹر بائک کے درمیان تصادم کی وجہ سے بائک پر سوار میاں بیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوکین کی شناخت گووندراج(53سال) اور اس کی بیوی اوما(42سال) کے طور پر کی گئی ہے۔وہ پیدائشی طور پر تمل ناڈو کے رہنے والے تھے مگر کراڈکا میں مقیم تھے۔ گووندراج مولیریا میں اپنا سیلون چلایاکرتا تھا۔حادثہ پیر کے دن صبح ۱۱ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بہت ہی تیز رفتار کار نے اس موٹر بائک کو ٹکر ماری جس پر گووند اور اس کی بیوی سوار تھے۔کار اس حد تک بے قابو ہوگئی تھی کہ دونوں میاں بیوی کو کئی میٹر دور تک گھسیٹ کر لے گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد لاشوں کو کاسرگوڈ جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے  روانہ کردیا۔


Share: